ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نوٹ بند ی سے کیا حاصل ہوا؟ عمرعبداللہ  کا مودی سے سوال

نوٹ بند ی سے کیا حاصل ہوا؟ عمرعبداللہ  کا مودی سے سوال

Mon, 06 Mar 2017 11:57:56    S.O. News Service

سری نگر ، 5؍ مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے آج سوال کیا کہ نوٹ بند ی سے کیا حاصل ہوا؟انہوں نے دعوی کیا کہ کیش لیس لین دین میں کمی آ رہی ہے، جبکہ جعلی نوٹوں کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔عمر نے ٹوئٹ کیا،کیش لیس لین دین کم ہو رہا ہے، جبکہ جعلی نوٹوں کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے،بند کئے گئے تقریبا سارے پرانے نوٹ بینک میں واپس آ گئے ہیں ، تو حصولیابی کیا ہے؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کو لے کر بی جے پی بے چینی محسوس کر رہی ہے۔عمر نے سوال کیاکہ وزیر اعظم اپنے ہی پارلیمانی حلقے میں دو دن تک تشہیر کر رہے ہیں،کیا ہم اس کا مطلب یہ نکالین کہ مودی کی تشہیر میں لطف لینے سے بھی بڑھ کر اس میں کچھ ہے۔


Share: